ڈرائیو ان سواب نظام کے تحت گھر گھر پہنچ کر ٹسٹ کیا جائے گا اشوتھ نارائن نے ملیشورم حلقہ میں کووِڈ سے نمٹنے افسروں کو ہدایت دی

RushdaInfotech January 10th 2022 urdu-news-paper
ڈرائیو ان سواب نظام کے تحت گھر گھر پہنچ کر ٹسٹ کیا جائے گا اشوتھ نارائن نے ملیشورم حلقہ میں کووِڈ سے نمٹنے افسروں کو ہدایت دی

بنگلورو۔9جنوری (سالارنیوز) ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کووِڈ اور اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ملیشورم اسمبلی حلقہ میں صورتحال اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلہ میں افسروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا۔ حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اشوتھ نے اس موقع پر کے سی جنرل اسپتال کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور بتایا کہ اس اسپتال میں طبی اور نیم طبی عملہ کی شدید قلت ہے جس کے لئے پیشکش کی گئی تو وہ خود دلچسپی لے کر منظور کروائیں گے۔ انہو ں نے بتایا کہ حلقہ میں ”ڈرائیوان سواب“ نظام جاری کیا جائے گا اور گھر گھر پہنچ کر عوام کا کووِڈ ٹسٹ کیا جائے گا۔ انہو ں نے افسروں کو ہدایت دی کہ حلقہ میں کووِڈ اور اومیکرون متاثرین کو 24گھنٹے علاج کرنے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کووِڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ملیشورم میں ہیلپ لائن اور وار روم قائم کیا گیا تھا جو دوبارہ سرگرم ہوں گے،ا س کے علاوہ کووِڈ کیئر سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ اشوتھ نارائن نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو چند طبی جانچ کروانے کی ضرورت ہے جس کے لئے لائف سائنس ڈیاگنوسٹک سنٹر کے ساتھ سمجھوتہ کیا جائے گا،اسی طرح اسپتال داخل ہونے والوں کوتغذیہ کی فراہمی کے لئے امسال بھی اسکان کے ساتھ انتظام کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرموصوف نے اسپتال کے احاطہ میں زیر تعمیر 50بستروں کی سہولت کے بچوں کے ہیلتھ سنٹر اور جئے دیوا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 60بستروں کی صلاحیت کی عمارت کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کے سی جنرل اسپتال میں 3ہزار پلس آکسی میٹر بینک، 200کانٹا کٹ لیس مانیٹرس، 100 آکسیجن کانسنٹریٹرس اور 200ہوم آئیسولیشن آکسیجن کانسٹریٹرس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد اگر ہوم کوارنٹائن ہوں گے تو انہیں فوراً کانسولیٹرس فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر بی بی ایم پی کے ویسٹ زونل کووِڈ کو آرڈی نیٹر رجول گھوش، مغربی زون کے کمشنر دیپک، طبی افسر منور نجن ہیگڑے، ڈاکٹر وینکٹیشیا ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links