ٹراولس ایجنسی کے نام سے کار مالکان کو جھانسہ 4دھوکہ باز پو لیس کی گرفت میں،67کاریں ضبط

RushdaInfotech January 9th 2022 urdu-news-paper
ٹراولس ایجنسی کے نام سے کار مالکان کو جھانسہ 4دھوکہ باز پو لیس کی گرفت میں،67کاریں ضبط

بنگلورو8جنوری(سالار نیوز) ٹراولس کے نام پر مالکان سے کرایہ پر کاریں حاصل کر کے انہیں دیگر ریاستوں میں فروحت کر رہے 4دھوکہ بازوں کو باگل کنٹے پو لیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے67کاریں ضبط کی ہیں۔ گرفتار شدہ ملز مین کی شناخت ناگوارکے شیو کمار اور اس کے ہاسن کے ساتھی کرشنا گوڈا، شری کانت اور گوری پالیہ کے افسر کے طور پر کی گئی ہے۔اس معا ملہ میں ملوث مزید 5افراد کی تلاش جاری ہے۔ ان کے قبضہ سے مزید20 کاریں ضبط کرنی ہیں۔ پو لیس ذرائع کے مطابق باگل کنٹے کا رہنے والا اہم ملز م شیو کمارآر ایس ٹورز اینڈ ٹراولس ایجنسی چلا رہا تھا۔اپنی ٹراول ایجنسی کو کاریں اٹیچ کرنے پر ماہانہ15ہزار روپیہ کرایہ دینے کا جھانسہ دینے لگا۔کار مالکان سے کاریں حاصل کر کے ماہانہ15ہزار روپئے کرایہ دینے کا سمجھو تہ کر تا۔شروعات میں وہ مالکان کو ہر ماہ 15ہزار روپیوں کا کرایہ ادا کرنے لگا۔ نومبر میں لا پتا ہو کر اس نے اپنا موبائل بھی بند کر دیا تھا۔اس سلسلہ میں کئی کاروں کے مالکان نے باگل کنٹے پو لیس تھانہ میں انہیں دھوکہ دئے جانے کا معا ملہ درج کروایا۔ معا ملہ درج کر نے کے بعدپو لیس نے معا ملہ کی جانچ کر تے ہو ئے ملز مین کا سراغ لگا کر اس معا ملہ میں ملوث4افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے67کاریوں ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اہم ملزم شیو کمار اپنی ٹراول ایجنسی میں کاروں کو اٹیچ کرنے کے بعد اس معاملہ کے دوسرے اہم ملز م کے ذریعہ تمل ناڈو، آندھر پردیش،تلنگانہ،مغربی بنگال،ممبئی میں کاروں کو فروخت کروانے لگاتھا۔پولیس جانچ سے پتاچلا ہے کہ شیو کمار کی ٹراولس ایجنسی میں کام کر رہے شری کانت اور افسر کار مالکان کو دھوکہ دینے لگے تھے۔انہیں شیو کمار سے دھوکہ دئے جانے کی بات کا پتا رہنے کے باوجود وہ اپنے دوستوں سے رابطہ کر کے ان کاریں اٹیچ کر رہے تھے اور کار مالکان سے کمیشن بھی حاصل کرنے لگے تھے۔اس معاملہ کے دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے اور ان کہ قبضہ سے بھی مزید کاریں ضبط کئے جا نی ہیں۔


Recent Post

Popular Links