ویکسین لینے کے بعد اکثر بچوں نے سیلفی لے کر خوشی منا ئی اسکول کالجوں کے بچوں کا ویکسی نیشن میں جوش وخروش

RushdaInfotech January 9th 2022 urdu-news-paper
ویکسین لینے کے بعد اکثر بچوں نے سیلفی لے کر خوشی منا ئی اسکول کالجوں کے بچوں کا ویکسی نیشن میں جوش وخروش

بنگلورو8جنوری (سالار نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے 15تا18سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسین دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں بچے انتہا ئی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ اسکول، کالج،طبی مراکز میں منعقد ویکسی نیشن مہم میں بچوں کے اندر جوش دیکھا گیا اورویکسین لینے کے بعد بچے سیلفی لے کر خوشی منا رہے ہیں۔ بتا یا جا تا ہے کہ شہر کے اہم اسپتالوں میں 15 تا18سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسی نیشن مہم کا انعقاد کیا گیا اور سیلفی پوائنٹ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں بچوں کو ڈوز حاصل کرنے کے بعد خوشی منانے کا موقع فراہم کیا گیا۔اسکے علاوہ اسکول کالجوں میں بھی کووڈ ویکسی نیشن مراکز میں استقبالیہ فلیکس لگا ئے گئے ہیں اور چند مقا مات پر رنگین غباروں سے سجا یا گیا ہے۔بچوں کی تعداد کے پیش نظر اسکول کالجوں میں ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے۔ویکسین لگوانے والے بچے سیلفی بورڈ اور سلیفی پوائنٹس کے سامنے سیلفی لینے میں مصروف دکھا ئی دے رہے ہیں۔


Recent Post

Popular Links