دہلی میں کورونا کی بے قابو رفتار،20 ہزار سے زیادہ نئے کیس

RushdaInfotech January 9th 2022 urdu-news-paper
دہلی میں کورونا کی بے قابو رفتار،20 ہزار سے زیادہ نئے کیس

نئی دہلی: 8جنوری(ایجنسی)دہلی حکومت کی نام نہادپابندیاں بے اثرہیں۔ کجریوال سرکارکی کمزورپالیسیوں سے کوروناکے اعدادوشمارلگاتاربڑھ رہے ہیں لیکن ریڈالرٹ کاجومعیارخودکجریوال حکومت نے طے کیاتھا،اسے بھی لاگو کرنے میں ناکام ہے۔بازار،میٹرواوربسوں میں ہجوم ہے۔لیکن کجریوال سرکار آرام سے سورہی ہے۔دہلی سرکارکی دلیل یہ ہے کہ ابھی بیڈصرف دس فی صدہی بھرے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیااس وقت وہ سخت فیصلے لے گی جب بہت کچھ بڑھ چکاہوگااورکیادہلی سرکارسوفیصدبیڈبھرنے اور حالات بے قابوہونے دینے کا انتظار کررہی ہے۔ہفتہ کو دہلی میں کورونا کیس 20 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 20,181 نئے کورونا کیس پائے گئے ہیں۔ جبکہ پازیٹیوہونے کی شرح بھی 20 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے یعنی یہ19.60 فیصد کی شرح ہے۔


Recent Post

Popular Links