عائشہ بنیں گی پاکستانی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج

RushdaInfotech January 8th 2022 urdu-news-paper
عائشہ بنیں گی پاکستانی  سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج

اسلام آباد-7جنوری (یو این آئی)پاکستان جوڈیشیل کمیشن(جے سی پی) نے لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ اے ملک کو ملک کی سپریم کورٹ میں ترقی کو منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وہ عدالت عظمیٰ میں پاکستان کی پہلی خاتون جج بن جائیں گی- ڈان اخبار نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی ہے -محترمہ ملک کی ترقی کو جے سی پی نے جمعرات کو منظوری دی- چیف جسٹس گلزار احمد کی صدارت والے پاکستان جوڈیشیل کمیشن نے ان کی تقرری کو اکثریت کی بنیاد پر (چار کے مقابلے پانچ ووٹ) منظوری دی-
یہ دوسری بار ہے جب جے سی پی نے جج ملک کی ترقی پر فیصلہ کرنے کیلئے میٹنگ کی- گزشتہ برس9ستمبر کو جے سی پی کی ایک میٹنگ کے دوران اتفاق رائے نہ بن پانے کے سبب کمیشن کو ان کی ترقی کو نامنظور کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا-جج ملک کے پرموشن کی پاکستان بار کونسل (پی سی بی)نے بھی مخالفت کی تھی- پی سی بی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی سینئر ججوں کو درکنار کرکے ان کو ترقی دی جارہی ہے - انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا تھا کہ اگر جے سی پی کی میٹنگ کو منسوخ نہیں کیا گیا تو پی بی سی اور سبھی بار اسوسی ایشن اعلیٰ عدالتوں سے لے کر نچلی عدالتوں تک تمام عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گی-


Recent Post

Popular Links