سڑک حادثے میں 3دوستوں کی موت

RushdaInfotech January 7th 2022 urdu-news-paper
سڑک حادثے میں 3دوستوں کی موت

کانپور:6جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کانپور کے گھاٹم پور کوتوالی علاقے کے موسی نگر روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی اس حادثے میں تین دوستوں کی موت ہوگئی۔مہلوکین میں دو نوجوان کنبے کے اکلوتے بیٹے تھے۔اطلاع کے مطابق گھاٹم پور کے کریاں گاؤں باشندہ سیارام کٹار کا بیٹا ابھیشیک اپنے دوست جتیندر اور انکت سنگھ کے ساتھ جمعرات کی صبح گھومنے نکلے تھے۔راستے میں موسی نگر روڈ کے نزیک ہتھیروا موڑ پر ان کی کار ہورہی بارش میں بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور تینوں کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ تینوں کی اپنی کار بھی نہیں تھی انہوں نے گاؤں کے ہی پدم سنگھ نے کار کو مانگا تھااور باہر نکلے تھے۔ کار کو انکت چلا رہا تھا۔جتیندر اور انکت گھر کے اکلوتے تھے۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔


Recent Post

Popular Links