تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی نے حیدرآباد کے کواڑی گوڑہ برج پرریٹینگ وال کا سنگ بنیاد رکھا

RushdaInfotech December 31st 2021 urdu-news-paper
تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی نے  حیدرآباد کے کواڑی گوڑہ برج پرریٹینگ وال کا سنگ بنیاد رکھا

حیدرآباد30دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے اسٹریٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت شہرحیدرآباد کے کواڑی گوڑہ برج پرریٹینگ وال کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔اس پروجیکٹ کا صرفہ 68.40 کروڑروپئے ہے۔حکومت نے اسٹرام واٹرڈرین کے سلسلہ میں ان کاموں کو منظوری دی تھی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تارک راما راؤ نے کہا کہ حسین ساگر سر پلس نالہ گزشتہ سال اکتوبر میں زبردست بارش سے بہہ گیا تھاجس کی وجہ سے عوام کومشکل صورتحال کا سامنا تھاجس پر انہوں نے مقامی افراد سے اس مسئلہ پر بات کی جنہوں نے اس مسئلہ کے حل کیلئے 12 کلومیٹر طویل ریٹیننگ وال کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کا واحد حل ریٹیننگ وال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے اس مسئلہ کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت دی تھی۔وزیرموصوف نے کہا کہ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 858 کروڑ روپئے سے شروع کیا گیا تھا۔ اسٹریٹجک نالہ ڈیولپمنٹ کے تحت تمام زونس میں نالہ کی توسیع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوار کی تعمیر اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی۔


Recent Post

Popular Links