سدھو نے ای ڈی پر لگایا بڑا الزام ”کچھ لیڈرایجنسیوں کے دباؤ میں پارٹی چھوڑ رہے ہیں“

RushdaInfotech December 30th 2021 urdu-news-paper
سدھو نے ای ڈی پر لگایا بڑا الزام  ”کچھ لیڈرایجنسیوں کے دباؤ میں پارٹی چھوڑ رہے ہیں“

چندی گڑھ:29دسمبر(ایجنسی) پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب میں مفت اعلانات کرنے والوں پر تنقید کی ہے- انہوں نے کہا کہ اعلانات اقتصادی حالات کے لحاظ سے کئے جانے چاہئیں - اس دوران انہوں نے جانچ ایجنسیوں پر بھی پنجاب کے لیڈروں پر دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کئے ہیں - پنجاب میں 2022 میں الیکشن ہونے ہیں - کانگریس، امیدواروں کے درمیان ٹکٹ تقسیم کو لے کر مسلسل میٹنگیں کر رہی ہیں - نیوز 18 سے بات چیت میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ چہرے کا بھی ذکر ہو رہا ہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب کے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا- کانگریس کو وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کرنا چاہئے- پارٹی نے ابھی تک وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا ہے- نیوز ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ریاستی الیکشن کیلئے کانگریس کے وزیر اعلیٰ کے چہرے کااعلان کرنے کا امکان نہیں ہے- رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پارٹی اجتماعی قیادت کا انتخاب کرسکتی ہے- فتح سنگھ باجوا کے بی جے پی میں شامل ہونے سے متعلق نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ انہیں کانگریس میں ٹکٹ نہیں مل رہا ہے، اس لئے وہ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں - کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس بہتر متبادل ہیں - انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لیڈر انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ اور دوسری ایجنسیوں کے دباؤ میں پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں -
سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے سیاسی ڈیبیو کو لے کر نوجوت سنگھ سدھو نے بتایاکہ وہ شامل ہوسکتے ہیں، اس کی بھی تصدیق نہیں کرسکتا- منگل کو کانگریس رکن اسمبلی فتح سنگھ باجوا اور ہرگوبند پور صاحب سیٹ سے بلوندر سنگھ لڈی مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے- باجوا کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پرتاپ سنگھ باجوا کے بھائی ہے- ان کے علاوہ شرومنی اکالی دل گروتیج سنگھ لدھیانہ، کمل بخشی، مدھومیت جگدیپ سنگھ دھالی وال، راج دیو خالصی اور سابق کرکٹر دنیش مونگیا نے بھی بی جے پی کا دامن تھاما-قومی-


Recent Post

Popular Links