ملک میں 1646کورونا ایکٹیو معاملے کم ہوئے

RushdaInfotech December 21st 2021 urdu-news-paper
ملک میں 1646کورونا ایکٹیو معاملے کم ہوئے

نئی دہلی۔ 20دسمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19)وبا کے1646فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر82,267 ہو گئی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا کے 6563نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,46,838 ہو گئی ہے اور اس دوران 8077 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3,41,87,017 ہوگئی ہے۔ مذکورہ عرصے کے دوران 1646ایکٹو معاملے کم ہو کر 82ہزار 267ہو گئے ہیں اور مزید 132مریضوں کی موت کے بعد اس وائرس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 77ہزار 554ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح 98.39 فیصد، فعال معاملوں کی شرح 0.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔اس وقت کیرلا میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1261 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 31,307 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4,160 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 51,41,779 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 96 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر44,503 ہو گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links