کورونا وائرس کے نئے ویری ینٹ کا امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 29ممالک میں پھیلاؤ

RushdaInfotech December 3rd 2021 urdu-news-paper
کورونا وائرس کے نئے ویری ینٹ کا  امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 29ممالک میں پھیلاؤ

نئی دہلی-2دسمبر(ایجنسی) کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے ویری ینٹ اومیکرون نے اب امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی دستک دی ہے- دونوں ممالک میں اومیکرون کا ایک ایک کیس پایا گیا ہے- اس کے ساتھ ہی ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں کورونا کے نئے ویری ینٹ اومیکرون کے کیس پائے گئے ہیں - اب ایسے کم از کم29ممالک ہیں -امریکی ریاست کیلیفورنیا کا ایک شخص وائرس کی اس نئی شکل سے متاثر پایا گیا ہے- امریکہ کے اعلیٰ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے وائٹ ہاؤزمیں کہا کہ امریکہ میں کورونا کے اومیکرون ویری ینٹ سے متاثر ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے- انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص 22نومبر کو جنوبی افریقہ سے واپس آیا تھا اور 29نومبر کو متاثرہ پایا گیا تھا- فاؤچی نے کہا کہ اس شخص کو ٹیکہ لگایا گیا تھا لیکن اس نے ویکسین کی بوسٹر خوراک نہیں لی تھی- متاثرہ شخص میں معمولی علامات ظاہر ہو رہی ہیں -خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جنوبی افریقی ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ یہیں سے کورونا کے نئے ویری ینٹ کا انکشاف ہوا تھا- اب یہ ویری ینٹ یہاں سے کم از کم 25ممالک میں پھیل چکا ہے- عالمی ادارہ صحت کے صدر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریاس پہلے ہی اس کے دوسرے ممالک میں پھیلنے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں -کورونا کے نئے ویری ینٹ اومیکرون کے اب تک بوتسوانا میں 19 جنوبی افریقہ میں 77 نائیجیریا میں 3 برطانیہ میں 22 جنوبی کوریا میں 5، آسٹریلیا میں 7، آسٹریا میں ایک، بلجیم میں ایک، برازیل میں 3، جمہوریہ چیک میں ایک، فرانس میں ایک، جرمنی میں 9 ہانگ کانگ میں 4، اسرائیل میں 4 اٹلی میں 9 جاپان میں 2 ہالینڈ میں 16 ناروے میں 2 اسپین میں 2 پرتگال میں 13 سویڈن میں 3 کینیڈا میں 6 ڈنمارک میں 4، امریکہ میں ایک اور متحدہ عرب امارات میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے-


Recent Post

Popular Links