ترکی میں زلزلہ کے جھٹکے

RushdaInfotech December 1st 2021 urdu-news-paper
ترکی میں زلزلہ کے جھٹکے

استنبول-30نومبر (یو این آئی۔زنہوا) ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ارلا ضلع میں منگل کو زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر5.1درج کی گئی۔ زلزلہ سے حالانکہ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے ویب سائٹ پر بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً سات بجے ازمیر صوبہ کے ارلا ضلع کی سرحد میں ایزین سمندری ساحلی علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ ارلا میں آئے زلزلہ سے جان و مال کا نقصان نہیں ہوا ہے، بہرحال علاقہ میں جائزہ کا کام کیا جارہا ہے۔زلزلہ کے ساتھ آئی تیز بارش اور ہواوں نے لوگوں کے درمیان گھبراہٹ پیدا کردی-
خبررساں ایجنسی زنہوا نے بتایا کہ فون پر ہوئی بات چیت میں 43سالہ مقامی شہری یاسمین بونکک نے کہاکہ میں اتنا خوفزدہ ہوگیا تھا کہ اپنے بستر سے کود پڑا تھا۔اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ واقعہ کے نو منٹ بعد پھر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر4.3درج کی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ازمیر سے جڑے ازین سمندر کے ساحلی علاقہ میں 6.6شدت کے زلزلہ میں بھاری تباہی مچائی تھی جس میں 117لوگوں کی موت اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔


Recent Post

Popular Links