اعلانات ومراسلات
RushdaInfotech
November 17th 2021
urdu-news-paper

ملیشورم میں جشن رسول اعظمؐ وغوث اعظمؒ
بنگلورو۔(راست) مورخہ 18نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدینہ شادی محل، محمڈن بلاک، ملیشورم بنگلورمیں جشن رسول اعظم ؐوغوث اعظم ؒ منایا جارہا ہے۔ صدارت الحاج سید عبدالواجد فرمائیں گے۔ مفتی سید ذبیح اللہ نوری خطیب وامام مسجد غوث اعظم گڑدہلی اور مولانا ذوالفقار رضا نوری خطیب وامام مرکز اہل سنت مسجد حضرت بلال بنگلور کے خصوصی بیانات ہوں گے۔ شہرکے علما وائمہ رونق اسٹیج ہوں گے۔ تمام سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔ (محمد الیاس، خزانچی، مجلس منتظمہ جامع مسجد ملیشورم)