کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پاکستان کی نئی سازش، مقامی نوجوان اہم مہرے

RushdaInfotech October 20th 2021 urdu-news-paper
کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پاکستان کی نئی سازش، مقامی نوجوان اہم مہرے

نئی دہلی-19اکتوبر(ایجنسی) جموں وکشمیر میں محض 14 دنوں کے اندر 11 عام شہریوں کے قتل کی وجہ سے سیکورٹی حالات کو لے کر تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ کشمیر میں اس وقت پاکستان کے زیر اہتمام پراکسی دہشت گرد تنظیمیں سب سے بڑا چیلنج بن کر ابھری ہیں۔ یہ پراکسی دہشت گرد تنظیم پاکستان واقع بڑے دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ، حزب المجاہدین اور جیش محمد کے فرنٹل تنظیم ہیں۔خفیہ محکمہ سے متعلق افسران کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے اپنی روایتی ورکنگ اسٹائل بدل دی ہے۔ پراکسی تنظیموں کا استعمال نہ صرف ہندوستان بلکہ افغانستان میں بھی کر رہا ہے۔ دہشت پھیلانے کی یہ اس کے لئے سب سے محفوظ پالیسی ہے۔ بڑے دہشت گرد تنظیموں کو اپنے دہشت گرد بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑتی، یہاں تک کہ انہیں بڑے ہتھیار بھی نہیں بھیجنے پڑتے۔ پراکسی تنظیم بے حد جدید ہتھیار جیسے پسٹل کا استعمال کر رہے ہیں۔یہ پراکسی تنظیم کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ضلع کمانڈر آن لائن سیشن کے ذریعہ کشمیری نوجوانوں کو کلنگ اور ویپن ٹریننگ دے رہے ہیں۔ مقامی نوجوانوں کو استعمال اس لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ کشمیر کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔ ایسی کئی تنظیم اس وقت کشمیر میں تشدد کے حادثات میں ملوث ہیں۔دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف کو پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا فرنٹ مانا جاتا ہے۔ ٹی آر ایف نے جموں وکشمیر میں ہندووں اور سکھوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ دنوں میں ٹی آر ایف کے اوور گراونڈ ورکرس پوری طرح اہم کاڈر میں تبدیل ہوچکے ہیں اور لوگوں کو نشانہ بناکر قتل کر رہے ہیں۔ رجسٹنس فرنٹ اس وقت کشمیر میں اہم پراکسی دہشت گرد تنظیم ہے۔یو ایل ایف بھی البدر تنظیم ہے۔ اس کا سربراہ یوسف بلوچ ہے۔ شروعات میں اس تنظیم کی شروعات پروپیگنڈہ پھیلانے کے لئے ہوئی تھی، لیکن اب اس نے اپنی جڑیں جما لی ہیں۔ اس تنظیم کے کمانڈر انجم گلزار کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اب خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تنظیم نے ایک نئے کمانڈر کی تقرری کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد کی پراکسی دہشت گرد تنظیم لشکر مصطفی ہے۔ اس کی شروعات اب اسماعیل نے کی تھی۔ شوپیاں کا ہدایت اللہ ملک اس کا پہلا کمانڈر تھا۔ جموں وکشمیر پولیس نے ہدایت اللہ ملک کو فروری 2021 میں گرفتار کرلیا تھا۔ بعد میں این آئی اے نے اس پر چارج شیٹ فائل کی تھی۔


Recent Post

Popular Links