”سدارامیا کے خلاف جھوٹے الزامات لگانابند کریں“

RushdaInfotech October 19th 2021 urdu-news-paper
”سدارامیا کے خلاف جھوٹے الزامات لگانابند کریں“

میسور:18/اکتوبر (پیر پاشاہ۔ نامہ نگار) بروز اتوار میسور کے کانگریس بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مئیر و کارپوریٹر عارف حسین نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ و جنتا دل (ایس) قائد ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اور من گھڑت کہانیاں بنا کرپیش کی جارہی ہیں۔سدارمیاکے خلاف الزامات لگانے سے پہلے کمار سوامی کو سو مرتبہ سوچنا چاہئے۔ ایم ایل سی انتخابات میں کانگریسی امیدوار اقبال احمد سرڈگی کو شکست دینے والے سدرامیا نہیں بلکہ شری سیتا رام کا استعمال کرکے کمار سوامی نے اقبال احمد سرڈگی کو شکست دینے کی سازش رچائی تھی۔ سی یم ابراہیم جیسے تجربہ کار قائد کا استعمال کرکے بزرگ قائد و سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کو بھی کمار سوامی نے ہی ہرایا تھا۔ جب جعفر شریف کے پوتے رحمن شریف نے ہبال کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تو بائرتی سریش نے بطور آزاد امیدوار رحمن شریف کے خلاف انتخاب نہیں لڑا، اس بات کی اطلاع تک کمار سوامی کو نہیں ہے اوراس بات کی اطلاع نہ ہونے کے باوجود ٹویٹ کرکے سدرامیا کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے ہیں، جو بڑے شرم کی بات ہے۔ اب کمار سوامی، شریف سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔مسلم قیادت کوکمار سوامی ختم کررہے ہیں اور جھوٹا الزام سدرامیا پر لگا رہے ہیں۔ ان تمام باتوں کو ریاست کرناٹک کے عوام اتنی آسان سے نہیں اپنائیں گے۔ کمار سوامی، سدرامیا سے انکی جانب سے اٹھائے گئے جھوٹے سوالوں کا جواب طلب کررہے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ سدرامیا پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کر کے دکھائیں۔ سدارمیا صرف مسلمانوں کے قائد نہیں ہیں بلکہ ریاست کرناٹکا میں بسنے والے تمام مذہبوں کو ماننے والے غریبوں اور پسماندہ طبقات کے قائد ہیں۔


Recent Post

Popular Links