ملت پی یو اور ڈگری کالج کے ساتھ ہائی اسکول کے طلباء کو بھی کے جی ایف بابوکی طرف سے اسکالر شپ کی تقسیم کا آغاز

RushdaInfotech October 19th 2021 urdu-news-paper
ملت پی یو اور ڈگری کالج کے ساتھ ہائی اسکول کے طلباء کو بھی  کے جی ایف بابوکی طرف سے اسکالر شپ کی تقسیم کا آغاز

کولار:18/اکتوبر(ظہیر عالم۔نامہ نگار)کے جی ایف کے سماجی کارکن عمرہ ڈیولپر س کے مالک بابو نے اپنی سماجی خدمات کو آگے بڑھاتے ہوئے آج شہر کے ملت پی یو کالج اور ڈگری ویمنس کالج کے ساتھ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ کو بھی اسکالر شپ دینے کا آغاز کیا۔حسب معمول انہوں نے کولار کے تمام 20ہزار بچوں میں سالانہ 4ہزار روپئے کی رقم اسکالر شپ کے ذریعے دینے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ رقم ملت کالج کے طلبہ میں تقسیم کی۔انہوں نے روزنامہ سالار میں اعلان کیاتھاکہ کالج کے طلبہ کے ساتھ ہائی اسکول کے طلبہ کو بھی سالانہ ایک ہزار روپئے اسکالر شپ فراہم کریں گے اس کے تحت انہوں نے ملت ہائی اسکول کے طلبہ کو بھی جس میں ساتویں تا دسویں جماعت کے طلبہ شامل ہیں کو فی کس 500روپئے کی اسکالر شپ فراہم کی۔ملت کالج میں ایک جلسہ منعقد ہواجس میں پی یو اور ڈگری کے بچوں کو فی کس دو ہزار روپئے دئے گئے۔اس وقت ملت ٹرسٹ کے صدر افتخار احمد شریف،نائب صدر شفیق احمد،کلیم،محمد جعفر،محمداقبال،نارائن سوامی،لیاقت علی خان،عبدالطیف، افسر خان،مفید احمدوغیرہ موجود تھے۔اس اجلاس میں کے جی ایف بابو نے بتایا کہ بچوں کو تعلیم میں آگے بڑھانے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے،جب بھی ان کی ضرورت پڑے صرف تعلیم کے متعلق ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links