فومیو کیشیدا جاپان کے نئے وزیراعظم
RushdaInfotech
October 5th 2021
urdu-news-paper

ٹوکیو:4 اکتوبر (یو این آئی۔اسپوتنک) جاپان میں پیر کو نئی حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا اور سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔یہ اعلان نئے کابینی جنرل سکریٹری ہیروکاجو ماتسونی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ توشیمتسو موتیگی اور وزیر دفاع نوبوا کشی اپنے عہدوں پر برقرا ررہیں گے۔ کوئچی ہاگیوڈا معیشت اور تجارت وزارت کے سربراہ ں ہوں گے۔ کوسابورو نشیمے شمالی علاقوں کے انچارج ہوں گے۔مسٹر ماتسونو نے بتایا کہ گینجیرو کونیکو کو وزیر زراعت، شونیچی سوزوکی کو وزیر خزانہ، شگیویوکی گوٹو کو وزیر صحت اور تسویوشی یاماگوچی کو ماحولیا ت کا وزیر بنا یا گیا ہے۔
یاسوسی کانیکو قومی امور کے وزیر کے طورپر کام کریں گے اور یوشی ہیسا فروکووا کو وزیر انصاف اور شنسوکے سوماتسو کو سائنس اور ایجوکیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔