اعظم خاں کو جیل میں بھی سکون نہیں ای ڈی نے کی پوچھ گچھ

RushdaInfotech September 21st 2021 urdu-news-paper
 اعظم خاں کو جیل میں بھی سکون نہیں ای ڈی نے کی پوچھ گچھ

سیتا پور:20ستمبر(ایجنسی)سیتا پور جیل میں کئی معاملے میں بندچل رہے سماج وادی پارٹی کے دبنگ لیڈر و رکن پارلیمنٹ اعظم خان سے پیر کو ای ڈی پوچھ گچھ کرنے جیل پہنچی۔ ای ڈی کے افسر جیل کے اندر اعظم خان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔بتایا جا تا ہے کہ ای ڈی سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ ان سے ملاقات کرنے پیر کو جیل آئی ہوئی تھیں۔ ای ڈی کی دستک دینے کے بعد جیل میں ہلچل مچ گئی، حالانکہ جیل کے افسر ابھی اس معاملے میں کچھ بھی کھل کر بولنے اور بتانے کو تیار نہیں ہے۔ای ڈی نے اعظم سے کیا پوچھ گچھ کی ہے؟ اس کی جانکاری ابھی نہیں مل پارہی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے بتایا کہ ای ڈی کے دو عہدیدار اعظم خان سے جیل کے ایک الگ کمرے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ وہاں صرف تین ہی لوگ ہیں، جن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ای ڈی عدالت کے حکم کے ساتھ آئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم اعظم خان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


Recent Post

Popular Links