بنگارپیٹ شیام اسپتال تا کارہلی رکن اسمبلی کے ہاتھوں سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

RushdaInfotech September 19th 2021 urdu-news-paper
بنگارپیٹ شیام اسپتال تا کارہلی رکن اسمبلی کے ہاتھوں سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

بنگارپیٹ:18ستمبر (احسان اللہ۔ نامہ نگار) یہاں کے شیام اسپتال سے لے کر کارہلی تک 80لاکھ روپئے کی لاگت سے سڑک پر تار بچھانے کے کام کا سنگ بنیاد مقامی رکن اسمبلی ایس ایس نارائن نے رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل شیام اسپتال سے لے کر کارہلی تک تار روڈ تعمیر کیا گیا تھا،جس سے کارہلی،مرکل،ہرٹی،تماپور کے علاوہ دیگر دیہات کے افراد سفر کرتے تھے اور اس وقت 3.5 فیٹ سڑک کی توسیع کی گئی تھی۔ لیکن اب اس کو 5 فیٹ توسیع کرتے ہوئے تار روڈ قائم کیا جائے گا۔ جو بھی اس راستے پر غیر قانونی قبضہ کئے ہوں وہ جلد از جلد اس کو ہٹانے کی کوشش کریں، کیونکہ 2یا 3دن کے اندر اس تار روڈ کے تعمیری کام شروع ہو جائیں گے، اس کے ساتھ ہی روڈ کی دونوں طرف ڈرائن کا کام بھی شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے کارہلی کے اجلاس سے میں نے عوام کیلئے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد شیام اسپتال سے کارہلی تک سڑک کے تعمیری کام کیلئے فنڈ جاری ہو جائے گا۔اس وعدہ کے مطابق میں نے عوام کیلئے اس سڑک کے تعمیری کام کیلئے آج سنگ بنیاد رکھا۔بنگارپیٹ سے لے کر کمسندرم سڑک کے تعمیری کام کیلئے ایس ایچ ڈی پی فنڈ سے 8 کروڑ روپئے اور دیگر 3کروڑ روپئے فنڈ جاری ہوا ہے۔ تقریباً 11کروڑ لاگت سے سڑک کے تعمیر کام کا سنگ بنیاد بہت جلد عمل میں آئے گا۔ اس کے ساتھ یرگول،کامن ہلی راستے کیلئے بھی 7کروڑ روپئے جاری ہوئے ہیں۔ بہت جلد اس کا بھی تعمیری کام شروع ہوگا اور بنگارپیٹ حلقہ میں 15سے 20آنگن واڑی سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ ضلع کولار کانگریس کے صدر کے چندرا ریڈی نے کہا کہ گزشتہ 8سال میں مقامی رکن اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے مسلسل جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔ اس کے باوجود بار بار رکن پارلیمان ایس منی سوامی کا کہنا ہے کہ حلقہ کی ترقی کیلئے نارائن سوامی نے کچھ نہیں کیا ہے۔ اس کا جواب ہم نہیں بلکہ آنے والی تعلقہ پنچایت وضلع پنچایت انتخابات میں عوام دیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ضلع پنچایت کے 6حلقوں جس میں کانگریس کے امیدوار ضروری کامیابی حاصل کریں گے اسی طرح تعلقہ پنچایت پر بھی کانگریس کا قبضہ ہوگا۔اس موقع پر بنگارپیٹ ڈی سی سی بینک کے ڈائرکٹر گووند راج، بنگارپیٹ ٹاؤن منسپل کونسل کے صدر گنگما رنگ رامیا، اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین پربھاکر، کونسلر ارونا چلم منی، صادق پاشاہ، سہیل احمد، وینکٹیش کارہلی گرام پنچایت کے صدر لکشمن، نائب صدر سینا کے علاوہ اور بھی دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links