ایتناہولے منصوبے کے بفر ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین فراہم کئے کسانوں کو یکساں معاوضہ دیاجائے:پرمیشور

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
ایتناہولے منصوبے کے بفر ڈیم کی تعمیر کیلئے  زمین فراہم کئے کسانوں کو یکساں معاوضہ دیاجائے:پرمیشور

کورٹ گیرے۔25جولائی(سالارنیوز)ایتناہولے منصوبے کے بفر ڈیم کی تعمیرمیں کسانوں کو منصفانہ طریقے سے معاوضہ فراہم کرنے کی بجائے ڈیم کو ہی منتقل کردینے کی سازش چل رہی ہے،اگر ایساہواتو تعلقہ کے ذریعے ڈیم کو پانی فراہم کرنے کا موقع ہی نہیں دیاجائے گا۔یہ وارننگ سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے دی۔انہوں نے یہاں کورٹ گیرے اسمبلی حلقہ کی حدود میں شامل کیستور دیہات میں 3کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی سڑک کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیانے اپنے دور اقتدار میں کھلی سرحد رکھنے والے علاقوں کے مکینوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے 13.5ہزار کروڑ روپئے کی لاگت کے منصوبے کیلئے بجٹ میں رقم فراہم کی،اس منصوبے کا کام جاری ہے اور تعلقہ کے بیراگنڈلوکے قریب بڑے بفر ڈیم کی تعمیر کیلئے بلوپرنٹ تیار کرلیاگیاہے،اس ڈیم سے دوڈبالاپوراور کورٹ گیرے تعلقہ کی حدود میں آنے والی 2500/ایکڑ زمین کو پانی فراہم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیرکیلئے جو زمین تحویل میں لی گئی ہے اس کیلئے یکساں طور پر معاوضہ فراہم کیاجائے۔پچھلی مخلوط حکومت کے دوران بھی مطالبہ کیاگیاتھا،مگر کسانوں کے حق میں فیصلہ نہیں ہوسکا،موجودہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو یکساں معاوضہ فراہم کرے اور ڈیم کی تعمیر کو ممکن بنائے۔مگرڈیم کو ہی دوڈبالاپور تعلقہ کیلئے منتقل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔پرمیشورنے کہاکہ ایتناہولے آبی منصوبے میں حلقہ کی ترقی کیلئے 200کروڑ روپئے کا فنڈ مخلوط حکومت کے دوران وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ان کی گذارش پر جاری کیا تھا، حکومت گرجانے کے سبب موجودہ حکومت نے فنڈ واپس طلب کرلیااور تمام ترقیاتی کاموں پر روک لگادی۔اس موقع پر شنکر،اشوتھ نارائن،گنگادھرپا، پرسنا کمار،ریوتی،ساؤمیہ،کرن،منوج اور دیگر حاضر تھے۔


Recent Post

Popular Links