ڈیزائننگ میں بیچلرس ڈگری متعارف

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
 ڈیزائننگ میں  بیچلرس ڈگری متعارف

بنگلورو۔3/اپریل(سالار نیوز) ریسرچ انوویشن ڈیزائن لیبریٹری(آر آئی آ ئی ڈی ایل) نے سومیا ودیا ویہار یونیورسٹی کے تحت ڈیزائنگ میں بیچلرس ڈگری کی پیش کش کی ہے۔سو میا ودیا ویہار کا قیام ڈیزائننگ ینٹر پیر نیواشپ اور نئی ایجادات کے متعلق طلبہ اور عملہ کی رہنمائی کے لئے کیا گیا،اور اب آر آئی ئی ڈی ایل نے ایک اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے تا کہ اس مقصد کو پورا کیا جاسکے۔اس نے4سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری کی پیش کش کی ہے،جس کا نام بیچلر آف ڈیزائن ہے اور یہ چار ستونوں پر قائم کیا گیا ہے یعنی ڈیزائن،تکنا لوجی،بزنس اور انسانی اقدارہے۔اس چار سالہ پروگرام کے ذریعہ نوجوان اور ہو نہار طلبا کو اپنی صلاحتیں بڑھانے کا موقع فراہم ہو گا۔اور موجودہ دور کے چیلنجوں کو پورا کر نے کا موقع ملے گا۔اس پروگرام کے تعلق سے آر آئی آ ئی ڈی ایل اکیڈمی کے ڈائرکٹر گورنگ شٹی نے بتا یا کہ دور حاضر میں تجرباتی معلومات اور ڈیزائن کے ذریعہ سوچنا بہت اہم ہے۔


Recent Post

Popular Links