شیخ السدیس کا مسجد الحرام کے واقعہ پر اظہارِ ناراضگی

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
شیخ السدیس کا مسجد الحرام کے واقعہ پر اظہارِ ناراضگی

ریاض، 3/اپریل (ایجنسی)ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم شریف وہ عظیم مقام ہے جو عبادت الٰہی کیلئے مخصوص ہے وہاں تعصب اور تشدد پرمبنی نعرے بازی کرنا ناقابل قبول عمل ہے۔ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق شیخ السدیس نے مزید کہا کہ رب تعالیٰ نے حرم شریف کو عبادت، طواف و حج کیلئے مخصوص کیا ہے یہاں اس قسم کے امور کی قطعی گنجائش نہیں۔ حرم شریف میں تعصب اور نسل پرستی و پرتشدد نعرے بازی کرنا اس کے تقدس اور عظیم مقام کے منافی عمل ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کی شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حرم مکی الشریف کے دوسری منزل سے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا جوہاتھ میں تیز دھار آلہ لے کر بلند آواز میں تعصب پرمبنی جملے بولتا اور نعرے لگاتاجارہا تھا۔سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کراسے متعلقہ تھانے پہنچا دیا تھا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Recent Post

Popular Links