داڑھی والے استاد کو ”ملی ٹینٹ“ کہنے والی ’خاتون افسر‘ کے خلاف”وجہ بتاؤ نوٹس“ جاری

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
داڑھی والے استاد کو ”ملی ٹینٹ“ کہنے والی ’خاتون افسر‘ کے خلاف”وجہ بتاؤ نوٹس“ جاری

جموں،3/اپریل(ایجنسی) ضلع پونچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ کی ایک خاتون زونل ایجوکیشن پلاننگ افسر (زیڈ ای پی او) نے ایک اسکول کے معائنے کے دوران مبینہ طور ایک داڑھی والے استاد کو”بہت بڑا جنگجو“ کہا ہے اور علاقے میں واقع ایک مسجد کی توہین کی ہے۔ دریں اثنا جہاں سب ضلع مجسٹریٹ سرنکوٹ سلیم احمد نے مذکورہ افسر کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے وہیں مقامی امام مفتی فاروق احمد مصباحی نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ سرنکوٹ کے دندھک کانی کھوڈی علاقے میں واقع یاسین پبلک اسکول میں یکم اپریل کو رونما ہوا ہے۔سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ افسر جس کی شناخت کملیش کماری کے بطور کی گئی ہے، ایک اسکول کے معائنے کے دوران ایک استاد کو ”یہ سب سے بڑا ملی ٹنٹ ہے اس کی شکل دیکھو“ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مقامی امام مفتی فاروق احمد مصباحی نے اس استاد کی شناخت عاشق حسین کے بطور کی ہے جس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مذکورہ افسر کو تبدیل کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر داڑھی رکھنے والا ملی ٹنٹ ہوتا ہے تو ملک کے وزیر اعظم بھی نہیں بچیں گے۔


Recent Post

Popular Links