راکیش ٹکیت پر حملہ کے الزام میں 16/ افراد گرفتار

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
 راکیش ٹکیت پر حملہ کے الزام میں 16/ افراد گرفتار

نئی دہلی،3/ اپریل (ایجنسی)جمعہ کے روز راجستھان کے الور ضلع میں کسان رہنما راکیش ٹکیت کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں کسی کو چوٹ نہیں پہنچی تھی، لیکن ٹکیت کی کار کو نقصان پہنچا۔ اب 16 / افراد کو اس حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بہروڈ کے تتار پور چوراہے پر پیش آیا۔ بھارتی کسان یونین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے ہے۔ یونین نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔غازی آباد میں بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان نے بھی اے بی وی پی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ بی کے یو کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے غازی آباد میں کہاکہ اے بی وی پی کے کچھ کارکنوں نے راکیش ٹکیت پر حملہ کیا اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔


Recent Post

Popular Links