مولانا ولی رحمانی ؒ کی رحلت سے امت میں ایک اور خلا:کے رحمٰن خان

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
مولانا ولی رحمانی ؒ کی رحلت سے امت میں ایک اور خلا:کے رحمٰن خان

بنگلور،3اپریل(سالارنیوز)بہار،جھارکھنڈ اور اڈیشہ امارت شرعیہ کے امیرشریعت اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی بھی آج ہم سے جداہوکر اللہ کے حضور حاضر ہوگئے۔مولانا مرحوم کواللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ان کی خدمات کوئی ایک میدان میں نہیں بلکہ کئی میدانوں پر محیط ہیں،جن کااندازہ بہت مشکل ہے۔البتہ مولانا کی صداقت،ان کی بے باکی اور حق کو حق کہنے کی جرأت کو ہر زمانہ میں سلام کیاجائے گا۔امت مسلمہ کی زبوں حالی کو دورکرنے کیلئے مولانا مرحوم نے رحمانی 30کے نام سے ادارہ قائم کرکے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔ مولانا مرحوم سے ہماری ذاتی قربت بھی بہت زیادہ تھی۔انتظامی امور میں بھی بے پناہ ملکہ حاصل تھا۔امت ایک عظیم عالم دین اور رہبر سے محروم ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس خلاکو جلد ازجلد پورافرمادے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔


Recent Post

Popular Links