چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار جان بحق، 10 زخمی

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار جان بحق، 10 زخمی

بیجاپور،3/اپریل(ایجنسی) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ہفتہ کے روز نکسلیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار جان بحق ہو گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تصادم میں کئی نکسلی بھی مارے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس واقعہ میں 10 حفاظتی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کی کمانڈو کوبرا ٹیم، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم مشترکہ طور پر ماؤنوازوں کے خلاف مہم چلا رہی تھی، کہ اچانک تصادم شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ ضلع بیجاپور کے تاریم علاقہ میں رونما ہوا۔ نکسل مخالف مہم میں شام ڈی جی اشوک جنیجا نے بتایا کہ اس تصادم میں نکسلیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے کہا کہ انکاؤنٹر،سکما اور بیجا پور بارڈر کے نزدیک تاریم علاقہ میں اس وقت شروع ہوا جب کئی یونٹوں کی مشترکہ ٹیم ماؤنوازوں کے خلاف تلاشی مہم پر نکلی تھی۔


Recent Post

Popular Links