بنگلہ دیش میں 5/اپریل سے 7روزہ لاک ڈاؤن

RushdaInfotech April 4th 2021 urdu-news-paper
بنگلہ دیش میں 5/اپریل سے 7روزہ لاک ڈاؤن

ڈھاکہ، 3/اپریل (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرسکے متاثروں میں حالیہ اضافے کے دوران، بنگلہ دیش کی حکومت کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سات روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے جارہی ہے۔جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 50 / افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ملی، جس سے اموات کی تعداد 9155 ہوگئی ہے، جبکہ بدھ کے روز 5358 نئے متاثرین ریکارڈ کیے گئے تھے، جو پچھلے سال مارچ میں ملک میں وباء پھیلنے کے بعد سے سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔ وزیر عوامی انتظامات فرہاد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے دوران ہر دفتر اور عدالت کو بند کردیا جائے گا لیکن صنعتوں اور ملوں میں متبادل نظام کے تحت آپریشن جاری رہیں گے۔


Recent Post

Popular Links