بے قابو کورونا! پونے میں ایک ہفتہ تک کرفیو نافذ

RushdaInfotech April 3rd 2021 urdu-news-paper
بے قابو کورونا! پونے میں ایک ہفتہ تک کرفیو نافذ

پونے-2/اپریل(ایجنسی) مہاراشٹر کا ضلع پونے کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور یہاں اس انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے- کورونا کی بے قابو صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے یہاں ایک ہفتہ کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- جمعہ کے روز انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ضلع بھر میں ایک ہفتہ تک ہر روز 12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ رہے گا- کل ہفتہ کے روز سے یہ حکم نافذ ہو جائے گا اور اگلے جمعہ تک صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آگے کیلئے فیصلہ لیا جائے گا-
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پونے کے ڈیویژنل کمشنر سوربھ راؤ نے جمعہ کے روز بتایا کہ 7 دنوں کیلئے ہوٹل، بار، شاپنگ مال، فلم تھیٹر اور مذہبی مقامات بند رہیں گے- اس مدت میں ادویات اور دوسری ضروری اشیا کی بھی صرف ہوم ڈیلیوری ہی کی جا سکے گی-خیال رہے کہ پونے فی الحال ملک میں کورونا کے متاثرہ ترین اضلاع میں سے ایک ہے- جمعرات کی دیر رات گئے تک اس ضلع میں انفیکشن کے 8011 نئے معاملوں کی تشخیص کی گئی- اس کے ساتھ ہی یہاں کیسوں کی مجموعی تعداد 5.5 کے قریب پہنچ گئی- ایسا دوسرا موقع ہے جب پونے میں 8000 سے زیادہ انفیکشن کے معاملوں کا انکشاف ہوا- بدھ کے روز یہاں 8605 نئے کیسوں کی تشخیص کی گئی تھی، جو دسمبر 2019 میں وبا کی شروعات کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد تھی-


Recent Post

Popular Links