اگر کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتارہاتو لاک ڈاؤن سے انکارنہیں:ادھو

RushdaInfotech April 3rd 2021 urdu-news-paper
اگر کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتارہاتو لاک ڈاؤن سے انکارنہیں:ادھو

ممبئی-2اپریل(ایجنسی) مہاراشٹرمیں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ نے ریاست میں ایک بارپھر کہرام مچا دیا ہے۔ کورونا کے نئے اعدادوشمار ہر دن نیا ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار پر لگام لگانے کیلئیجمعہ کے روز شام کے وقت وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے رات8:30 بجے عوام سے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوورنا کے حالات اسی طرح دھماکہ خیزرہے تو لاک ڈاؤن سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے ہم تمام کو متحدہ طورپر کورونان رہنما اصول پر سختی سے عمل کرناہوگا۔سرکار کاجوکام ہے وہ کررہی ہے لیکن عوام بھی ہدایات پر سختی سے عمل کریں -


Recent Post

Popular Links