کولار میں ٹائر کی دکان کوآگ،لاکھوں کانقصان

RushdaInfotech April 2nd 2021 urdu-news-paper
کولار میں ٹائر کی دکان کوآگ،لاکھوں کانقصان

کولار۔یکم اپریل(نامہ نگار)آج صبح 10بجے کے قریب شہر کے اے پی ایم سی مارکیٹ کے سامنے واقع ایک ٹائر کی دکان میں الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔اس آگ حادثہ میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہواہے،مگر کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔یہ دکان ٹائر ری بولٹ اور پنکچر کی تھی،جہاں بہت سارا مال رکھاہواتھا۔حسب معمول اس دکان میں صبح سے ہی کام جاری تھا،مگر اچانک بجلی کا تار ٹوٹ کر ٹائروں پر گرنے سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارامال جل کر خاک ہوگیا۔دکان مالک کی اطلاع کے مطابق اس آگ حادثے میں 15سے 20لاکھ روپئے کا نقصان ہواہے۔اس کے علاوہ آس پاس کی دکانیں بھی اس آگ کی لپیٹ میں آگئیں اور انہیں بھی نقصان اٹھانا پڑاہے۔اطلاع پاکر فائر فورس عملہ یہاں پہنچا اور آگ پر قابوپانے میں کامیابی حاصل کرلی۔


Recent Post

Popular Links