لال قل ع ہ تش دد جموں سے ایک کسان لیڈر سمیت دو افرادگرفتار

RushdaInfotech February 24th 2021 urdu-news-paper
لال قل ع ہ تش دد  جموں سے ایک کسان لیڈر سمیت دو افرادگرفتار

جموں۔23 فروری (یو این آئی) دلی پولیس کی ایک ٹیم نے جموں سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش آنے والے لال قلعہ تشدد واقعہ میں مبینہ طور پرملوث ہونے کی پاداش میں ایک کسان لیڈر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ دلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے جموں پولیس کی مدد سے پیر کی شام جموں سے ایک کسان لیڈر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت 45 سالہ مہیندر سنگھ ساکن چھاتھہ جموں، جو جموں و کشمیر یونائیٹڈ کسان فرنٹ کے چیئرمین ہیں اور 23 سالہ مندیپ سنگھ ساکن گول جگرال جموں کے بطور ہوئی ہے۔دلی کرائم برانچ کے مطابق دونوں گرفتار شدگان نے لال قلعہ تشدد واقعہ میں اہم کردار اد کیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو دلی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دریں اثنا مہیندر سنگھ کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں نے پیر کی شام دیر گئے ستوری چوک میں گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے لئے احتجاج درج کیا۔مہیندر سنگھ کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا”میرے شوہر کو ایک پولیس افسر نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن پر طلب کیا اور اس کے بعد ان کا فون بند آرہا تھا“۔


Recent Post

Popular Links