کورونا:اورنگ آباد میں کرفیو

RushdaInfotech February 24th 2021 urdu-news-paper
 کورونا:اورنگ آباد میں کرفیو

اورنگ آباد۔ 23فروری (یو این آئی) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں روز بروز کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے منگل سے شہر میں رات میں گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ 14مارچ تک مؤثر رہے گا۔ضلع مجسٹریٹ، پولیس کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کے مابین آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کرفیو کے دوران ضروری اشیاء کی دکانیں، کارخانہ اور ملازمین کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئندہ مرحلہ میں ہفتہ وار بازار اور سبزی بازار کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ضلع میں پیر کو کورونا کے 132 نئے معاملے سامنے آئے اور 111 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links