وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کی تائید میں لنگایت طبقہ کے چند وزراء اور اراکین اسمبلی متحد

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کی تائید میں  لنگایت طبقہ کے چند وزراء اور اراکین اسمبلی متحد

بنگلورو۔22/فروری (سالارنیوز) پنچم سالی لنگایت ذیلی طبقہ سے تعلق رکھنے والے چند وزراء اور اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی تائید میں متحد ہو کر ریزرویشن معاملہ پر اپنی طاقت کا آج مظاہرہ کیا۔ لنگایتوں کے لئے ریزرویشن کی حمایت میں کل اتوار کے دن شہر کے پیلیس گراؤنڈ میں منعقدہ زبردست ریلی جس میں اس طبقہ کے کئی سوامیوں اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اس کے ایک دن بعد اس طبقہ کے چند وزراء اور اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کی تائید میں متحد ہو کر وزیراعلیٰ سے وفاداری کا اظہار کیا۔


Recent Post

Popular Links