یتنال کانگریس کی بی ٹیم کیلئے کام کررہے ہیں۔نرانی

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
یتنال کانگریس کی بی ٹیم کیلئے کام کررہے ہیں۔نرانی

بنگلورو۔22/فروری (سالارنیوز) وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے کانکنی و ارضیات مرگیش نرانی نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ ایڈی یورپا اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔مرگیش نرانی بی جے پی کے باغی رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال کو کانگریس کی بی ٹیم کے لئے کام کرنے والے لیڈر قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ پارٹی ایم ایل اے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ منتخب ہو کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ یتنال اپوزیشن سے زیادہ اپنی خود کی پارٹی پر بار بار حملہ کررہے ہیں۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کو بار بار نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ریاستی وزیر برائے چھوٹی صنعت سی سی پاٹل کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں نرانی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس اخباری کانفرنس کو منتخب وزراء اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے طلب کیا تھا۔


Recent Post

Popular Links