سرکاری اسکولوں میں بھی اسمارٹ کلاس:سریش کمار

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
سرکاری اسکولوں میں بھی اسمارٹ کلاس:سریش کمار

چن پٹن۔22فروری (سالارنیوز) پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر ڈی ایس ای آر ٹی کے ذریعہ سرکاری اسکولوں میں بھی اسمارٹ کلاس منعقد کرکے بچوں کو تعلیم دئے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ کے ہونگانور سرکاری اسکول میں اجلاس طلب کرکے کہاکہ ڈی سی ایس ای آر ٹی کے ذریعہ یوٹیوب اور چندناٹی وی چینل کے ذریعہ ماہرین کی طرف سے تعلیم دی جارہی ہے۔آئندہ دنوں میں ریاست کے ہر اسکول میں آن لائن کلاسس چلائے جانے کے بارے میں غور کیاجارہاہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاسس کا انتظام کرنے سے اکثر اساتذہ اسکول سے غیر حاضر ہوسکتے ہیں اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔آئندہ دنوں میں ڈی ایس آر ٹی سی منصوبے کوریاست بھر میں توسیع کئے جانے پر غور کیاجارہاہے۔وزیر تعلیم سریش کمار نے تھوڑی دیر کیلئے خوداستاد بن کر ایس ایس ایل سی کے طلبہ کو تعلیم دی۔کووڈ کے پیش نظر سماجی فاصلے کی برقراری کویقینی بنانے،ماسک اور سینی ٹائزرکے استعمال کے تعلق سے بچوں میں بیداری لائی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے رہنمااصولوں پر عمل کو لازمی بنائیں۔ ایم ایل سی پٹناکی تنقید کے تعلق سے اخباری نمائندوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پٹناکی کسی بات پر وہ رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہتے،بلکہ خود ان سے ملاقات کرکے راست بات چیت کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ پرائیویٹ اسکولوں کے ٹیچرس کے احتجاج کے تعلق سے بھی کچھ کہنا نہیں چاہتے،آئندہ دنوں ان کے ساتھ بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔


Recent Post

Popular Links