1,800 کروڑ کی لاگت سے تمام قریوں کوپانی فراہم کیاجائے گا:اشوتھ نارائن

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
1,800 کروڑ کی لاگت سے  تمام قریوں کوپانی فراہم کیاجائے گا:اشوتھ نارائن

رام نگرم۔22فروری (سالارنیوز)ضلع میں پینے کے پانی کی قلت پائی جانے والے قریوں کی فہرست تیار کرکے ضلع انتظامیہ کو دی جائے۔یہ ہدایت ضلع نگران کار وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے دی۔انہوں نے ضلع میں پینے کے پانی کی فراہمی کے تعلق سے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیااور تفصیلی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے متعلقہ افسروں سے کہاکہ ضلع میں کتنے قریوں کو کیلئے پائپ لائن کے ذریعہ پینے کا پانی فراہم کیاجارہاہے اور کتنے قریوں میں پانی کی قلت کامسئلہ ہے اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔رام نگرم ضلع کی ڈپٹی کمشنرارچنا،ضلع پنچایت کے سی ای او اکرام،کاویری نیراوری نگم کے منیجنگ ڈائرکٹر جئے رام،رورل واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے چیف انجینئر مہیش اور دیگر اعلیٰ افسروں کے ساتھ تبادلہئ خیال کرنے والے نگران کاروزیر نے کہاکہ ضلع میں ندی سے پانی حاصل کرکے قریوں کیلئے فراہم کئے جانے کے منصوبے کے بارے میں بھی تفصیل طلب کی۔انہوں نے کہاکہ 1,800 کروڑ روپئے کی لاگت ضلع کے ہر دیہات کو پینے کا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔تمام تعلقوں کو پانی فراہم کیاجائے گا۔کاویر ی کاپانی حاصل کرنے کے منصوبے کا کام جاری ہے،اسی طرح یتیناہولے منصوبے سے بھی پانی حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی کی قلت کے مسئلے کا سامناکررہے ماگڑی حلقہ کیلئے رورل واٹر سپلائی منصوبے کے تحت پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماگڑی کے رکن اسمبلی منجوناتھ سے بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ 2011کی مردم شماری کے مطابق ماگڑی تعلقہ کی جملہ آبادی 1.75لاکھ تھی اب یہ بڑھ کر دو لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔2055تک آبادی میں کتنااضافہ ہوگا اس کا اندازہ لگاکر آبپاشی کے منصوبے بنائے جانے چاہئیں۔


Recent Post

Popular Links