سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر پی ڈی پی کی صدر منتخب

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک  بار پھر پی ڈی پی کی صدر منتخب

سری نگر-22فروری (یو این آئی) سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پیر کے روز ایک بار پھر اتفاق رائے سے تین برس کیلئے پی ڈی پی کی صدر منتخب ہوئیں -بتادیں کہ محبوبہ مفتی سال 2016 سے پارٹی کی زمام صدارت تھامے ہوئے ہیں - وہ سال 2016 میں اپنے والد اور اس وقت کے پارٹی صدر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد پارٹی صدر مقرر ہوئی تھیں -پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو پیر کے روز اتفاق رائے سے ایک بار پھر تین برسوں کیلئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا-انہوں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کا نام پارٹی کے سینئر لیڈروں بشمول غلام نبی ہانجورہ اور خورشید عالم نے تجویز کیا تھا-
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے الیکٹرول کالج کے ممبروں نے کشمیر میں جموں صوبے میں ووٹ ڈال کر پارٹی صدر کو منتخب کیا-بتادیں کہ محبوبہ مفتی کی تین سالہ صدارت کا وقت سال گذشتہ کے ماہ اکتوبر میں ہی ختم ہو رہا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث صدر منتخب کرنے کیلئے انتخابات منعقد نہیں کئے جا سکے -دریں اثنا پی ڈی پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہاکہ محترمہ محبوبہ مفتی کو بہ اتفاق رائے تین برسوں کیلئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا- سینئر لیڈر جناب عبدالرحمن ویری الیکشن بورڈ کے چیئرمین تھے ’-

 


Recent Post

Popular Links