پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی -22فروری (ایجنسی)پیر کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے- ایندھن کی ریکارڈ قیمتوں کے درمیان لوگوں کیلئے یہ تھوڑی سی راحت کی خبر ہوسکتی ہے- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے- قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 90.58 روپئے فی لیٹر رہا جبکہ ڈیزل 80.97 روپئے فی لیٹر رہا- اس سے قبل ہفتے کے روز تک ایندھن کی قیمت میں مسلسل 12 بار اضافہ ہوا تھا- ملک کے بیشتر علاقوں میں پٹرول 100 روپئے کو عبور کرچکا ہے-ممبئی میں پٹرول کی قیمت 97 روپئے فی لیٹر برقرار ہے- اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بھی 88.06 روپئے فی لیٹر ہے- کولکاتہ میں پٹرول 91.78 روپئے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 84.56 روپئے ہے- چنئی میں پٹرول کی قیمت 92.59 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 85.98 روپئے فی لیٹر ہے-اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال حکومت نے اتوار کے روز پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں ایک روپئے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جو 22 فروری کی نصف شب سے نافذ ہوگا- وزیر خزانہ امیت مشرانے کہا کہ اس اقدام سے لوگوں کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے کچھ راحت ملے گی-


Recent Post

Popular Links