ٹول کِٹ معاملہ: نکیتا اور شانتنو پولیس کی تفتیش میں ہوئیں شامل

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
ٹول کِٹ معاملہ:  نکیتا اور شانتنو پولیس کی تفتیش میں ہوئیں شامل

نئی دہلی-22فروری(ایجنسی) یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر پریڈ کے دوران راجدھانی میں ہوئے تشدد سے متعلق ٹول کٹ معاملہ کی ملزم نکیتا جیکب اور شانتنو دہلی پولیس کے سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئیں جہاں دونوں سے پوچھ گچھ ہورہی ہے- دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ٹول کٹ کی کڑیاں جوڑنے کیلئے تفتیشی ٹیم نے نکیتا جیکب اور شانتنو کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا- دونوں آج دوارکا واقع سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے- اس معاملہ کی ایک دیگر ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے-


Recent Post

Popular Links