حضرات خواجہ غریب نوازؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
حضرات خواجہ غریب نوازؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

اجمیر-22فروری (یواین آئی) راجستھان کے اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کا 809واں سالانہ عرس آج صبح بڑے قل کی مذہبی رسم کے ساتھ باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گیا - درگاہ شریف میں واقع آستانہ کو صبح ساڑے 8 بجے سے خادم خواجہ نے مزار شریف پر گلاب جل اورکیوڈا جل سے غسل دیا اور نبی قل (بڑا قل) کی مذہبی رسم روایتی طریقے پرانجام دی - اس دوران آستانہ ایک گھنٹے تک عام زائرین کیلئے بند رہا- تاہم اتوار کی رات سے ہی عام زائرین نے درگاہ حاطہ اور آستانہ کی دیوار کو دھونے کی رسم شروع کر دی تھی - اس دوران پوری درگاہ مہک اٹھی - زائرین گلاب کے پانی کو بطور تبرک اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں - واضح ر ہے کہ خواجہ غریب نواز کے 809ویں عرس کا آغاز14فروری کی رات کو ہوا تھا اور 6 روزہ عرس چھوٹے قل کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تھا لیکن آج نبی کا قل ہے جسے بڑا قل کہا جاتا ہے، کے ساتھ ہی عرس باقاعدہ اختتام پذیر ہوگیا ہے - ادھر عرس کی اختتام پذیری کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو ہٹانے کاکام تیزی سے شروع ہوگیا ہے - میلے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر سخت انتظامات کئے گئے تھے - درگاہ سے وابستہ دو نوں انجمنوں، انجمن سید یادگان اور انجمن شیخ یادگان نے عرس کے احسن طریقے سے اختتام کیلئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے - عرس کے اختتام کے ساتھ ہی زائرین کو اجمیر شریف سے تیزی سے واپس لوٹنے کو کہا گیا ہے -


Recent Post

Popular Links