امیت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
امیت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل

کولکتہ -22فروری (یواین آئی) مغربی بنگال میں سالٹ لیک میں ودھان نگر کی ایک خصوصی عدالت نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں پیر کو منتقل کردیا گیا-اس معاملے کی سماعت ایم پی- ایم ایل اے عدالت میں پیر کو شروع ہوئی تھی تو مسٹر شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ برجیش جھا نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر شاہ کو بھجوائے گئے سمن نوٹس میں پتہ غلط تھا- اس پر ودھان نگر کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے یہ معاملہ بنک شال میٹرو پولیٹن عدالت میں منتقل کردیا-


Recent Post

Popular Links