پڈوچیری:کانگریس اکثریت ثابت کرنے میں ناکام وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی مستعفی

RushdaInfotech February 23rd 2021 urdu-news-paper
پڈوچیری:کانگریس اکثریت ثابت کرنے میں ناکام وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی مستعفی

پڈوچیری-22فروری(یواین آئی) کانگریس-ڈی ایم کے حکومت کی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہونے کے بعد پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا-مسٹر نارائن سامی نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہ حاصل کرنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر تمیلیسائی سندراراجن سے ملاقات کی اور اپنے وزرا کونسل کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا-اب یہ لفٹننٹ گورنر پر منحصر ہے کہ وہ اپوزیشن کو اگلے تین مہینوں تک حکومت بنانے کیلئے مدعو کرے یا مرکز کے زیر انتظام ریاست میں صدارتی حکمرانی کو نافذ کرے - کانگریس کی زیرقیادت حکومت کا دور حکومت 8 جون کو ختم ہورہا ہے -اکثریت حاصل کرنے کے دوران تمام اراکین (دونوں حکمران اور حزب اختلاف) ایوان میں موجود تھے -کانگریس-ڈی ایم کے کے سات ممبروں کے استعفے کے بعد حزب اختلاف کے 14 کے مقابلے میں اس کی طاقت 12 ہوگئی- اس وقت اسمبلی میں 26 / ارکین ہیں - ایوان میں پارٹی کی پوزیشن: کانگریس 09 (بشمول اسپیکر)، ڈی ایم کے -2 اور آزاد ایک-حزب اختلاف: این آر کانگریس 7، انا ڈی ایم کے 4 /اور بی جے پی کے تین نامزد ممبرس-


Recent Post

Popular Links