ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی میں پہلی بار بجاقومی ترانہ- ریاست کی تشکیل کے 58سال بعدہوئی پہل

RushdaInfotech February 22nd 2021 urdu-news-paper
ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی میں پہلی بار بجاقومی ترانہ- ریاست کی تشکیل کے 58سال بعدہوئی پہل

اگرتلہ-21فروری (ایجنسی) ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی میں ساتواں اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایک تاریخی واقعہ رونما ہوا - دراصل ریاست کے قیام کے 58 سال بعد پہلی بار قومی ترانہ اجلاس کے آغاز سے قبل بجایاگیا- بتایا جارہا ہے کہ 21 فروری کو ناگالینڈ میں 13 ویں اسمبلی کا ساتواں اجلاس قومی ترانے کے ساتھ شروع ہوا-ناگالینڈ کے اسپیکر شیرنگن لانگ کمیر کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں قومی ترانہ بجانا ان کا فیصلہ تھا- ساتھ ہی اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نیپیو ریو کی سربراہی میں حکومت سے رضامندی طلب کی گئی تھی- وہ کہتے ہیں کہ اس بار ہم قانون ساز اسمبلی میں گورنر کے استقبال کیلئے ایک نئی تقریب کا آغاز کرنا چاہتے تھے،چونکہ وہ آئینی سربراہ ہیں، اس لئے ان کا استقبال ہمیشہ قومی ترانے سے ہوتا ہے- شیرنگن لانگ کمر کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیارواج متعارف کروانا چاہتے ہیں، جس میں جب بھی گورنر اپنا خطاب دیں تو ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی میں اپنائی جانے روایت بنائی جاسکے- لانگ کمر کے مطابق جب سے میں 13 ویں ایوان کا حصہ بناہوں، میں نے اس کمی کو دیکھا اور جب میں اسپیکر ہوا تو میں نے وزیراعلیٰ کی زیر قیادت حکومت سے مشاورت میں فیصلہ لیا- بتادیں کہ ناگالینڈ کے اسپیکر شیرنگن لانگ کمر 2019 میں ضمنی انتخاب میں اینج لنڈن سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے - وہ نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے ممبر منتخب ہوئے- ریاست ناگالینڈ کی تشکیل یکم دسمبر 1963 کو کی گئی تھی- جس کے بعد جنوری 1964 میں پہلی بار اسمبلی انتخابات ہوئے- اس کے بعد 11 فروری کو پہلی اسمبلی تشکیل دی گئی- اسمبلی اور ریاستی تشکیل کے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی ناگالینڈ میں قومی ترانہ نہیں سنا گیا، جس کے بارے میں اسمبلی کے کمشنر ڈاکٹر پی جے انٹونی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں قومی ترانے پر کوئی پابندی نہیں تھی-


Recent Post

Popular Links