بنگال انتخابات سے قبل بڑی کارروائی: سی بی آئی ٹیم ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی

RushdaInfotech February 22nd 2021 urdu-news-paper
بنگال انتخابات سے قبل بڑی کارروائی:  سی بی آئی ٹیم ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی

کولکاتہ-21فروری(ایجنسی) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے- کوئلہ گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی کی ٹیم اتوار کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچی- ٹیم نے ابھیشیک کی اہلیہ کو تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا گیا- سی بی آئی ابھیشیک بنرجی کی بیوی کو پہلے ہی نوٹس بھیج چکی تھی-اسی معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کے روز ریاست کے پورولیا،بانکورہ، بردوان اور کولکاتہ میں 13مقامات پر چھاپے مارے-یہ چھاپہ ماری یوتھ ترنمول کانگریس کے رہنما ونے مشرا، تاجر امیت سنگھ اور نیرج سنگھ کے ٹھکانے پر مارے گئے - چھاپے کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا- اس سے قبل11جنوری کو ای ڈی نے ہگلی، کولکاتہ، نارتھ24پرگنہ، آسنسول، درگا پور، برد وان میں چھاپے مارے-خیال رہے کہ کوئلہ گھوٹالہ میں ٹی ایم سی رہنماؤں پر الزام عائد کیا گیا ہے- اس میں ابھیشیک کا نام بھی شامل ہے- یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ بنگال میں کئی ہزار کروڑ کوئلے کی غیر قانونی طور پر کان کی کھدائی کی گئی تھی اور اسے ایک ریکیٹ کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا تھا- اس معاملہ میں سی بی آئی نے دسمبر کے ابتدائی ہفتوں میں کولکاتہ کے سی اے گنیش باگاریہ کے دفتر پر چھاپہ مارا-کوئلے گھوٹالہ کی تحقیقات کا آغاز پچھلے سال ستمبر میں ہوا تھا- تب سے بی جے پی اس کیلئے ٹی ایم سی پر لگاتار الزام لگا رہی ہے- بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی رہنماؤں نے کوئلہ گھوٹالے سے کالے دھن کو شیل کمپنیوں کے ذریعہ وائٹ منی میں بدل لیا ہے-


Recent Post

Popular Links