کووڈویکسین مہم کی رفتار میں اضافہ کی ضرورت مرکزی حکومت نے ریاستوں کوخط لکھا

نئی دہلی-21فروری(ایجنسی) مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام خطوں کوایک خط لکھا ہے، جس میں کووڈ 19 ویکسی نیشن کی رفتار بڑھانے پر زور دیا گیا ہے- اس کے علاوہ وزارت نے ذکر کیاہے کہ طبی کارکنوں اور فرنٹ لائن اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو ابھی تک ویکسین لگانی باقی ہے-مرکزی ریاستی سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہاہے کہ ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ویکسی نیشن کے دنوں کی تعدادکوجلدسے جلد چار دن تک بڑھایا جانا چاہیے- نیز پچاس فیصد آبادی کوویکسین میں تیزی لائی جاسکتی ہے-کچھ ریاستوں کو ہفتے میں دو دن ٹیکے لگائے جاتے ہیں جبکہ کچھ دوسری ریاستوں میں ہفتے میں چار دن یا اس سے زیادہ ٹیکے لگائے جاتے ہیں - بھوشن نے کہاہے کہ خدمات میں توسیع کیلئے سافٹ ویئر میں مناسب انتظامات کیے گئے ہیں - یہ خط19 فروری کو لکھا گیا ہے- یہ کہا گیا ہے کہ طبی کارکنوں اور اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو ابھی تک ویکسین لگانا باقی ہے اور اس کام میں پیشرفت کی شرح متعدد ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں بھی مختلف ہے-