مہاراشٹرا میں کورونا بے قابو،حکومت کا بڑافیصلہ ہرطرح کے پروگرام پر پابندی،5/ اضلاع میں 7 دنوں کا لاک ڈاؤن

RushdaInfotech February 22nd 2021 urdu-news-paper
مہاراشٹرا میں کورونا بے قابو،حکومت کا بڑافیصلہ ہرطرح کے پروگرام پر پابندی،5/ اضلاع میں 7 دنوں کا لاک ڈاؤن

ممبئی-21فروری(ایجنسی)مہاراشٹر میں کورونا ایک بارپھر بے قابو ہو گیا ہے - وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے بڑافیصلہ لیتے ہوئے سبھی سرکاری، مذہبی، سیاسی اور سماجی پروگراموں پر پابندی عائد کردی ہے- وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایک دن میں 6971 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ممبئی میں 850/ افراد متاثر پائے گئے ہیں - ادھو ٹھاکرے نے سبھی عوامی پروگراموں پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تشہیر کرتے ہیں، کورونا کی نہیں -ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی سبھی میٹنگیں آن لائن ہوں گی- انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اگلے 8 دن کافی اہم ہیں - مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا مہاراشٹر میں دوبارہ اپنا سر اٹھا رہا ہے- 8 سے 15 دنوں میں پتہ چلے گا کہ کیا یہ دوسری لہر ہے-انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سنگل مشینری پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں - ہمیں ذمہ داری لینی ہوگی- ہم ایک نئی مہم کی شروعات کررہے ہیں -میں ذمہ دار ہوں - میں نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں کام کے وقت کو لے کر مشورہ دیا ہے- الگ الگ کام کا وقت، ورک فرم ہوم، سینی ٹائزرس کا استعمال اور سماجی فاصلہ ہماری نئی مہم کا حصہ ہوں گے- ٹھاکرے نے کہا کہ ماسک پہنیں اور لاک ڈاؤن کو نا کہیں -ادھر امراوتی ڈیویژنل کلکٹر نے اتوار کو امراوتی، اکولہ، بلڈھانا، واشم اور یوت محل میں 7دنوں کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے- یہ پابندیاں یکم مارچ تک جاری رہیں گی- شادیوں میں صرف 25 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی- وہیں نجی دفاتر میں صرف 15 فیصدی ملازمین کو ہی آنے کی اجازت دی گئی ہے- ساتھ ہی اسکول کالج بھی بند رہیں گے-
پونے میں اسکول اور کالج 28 فروری تک بند:علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات 11بجے سے لے کر صبح 6 بج روک رہے گی- حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے- یہ جانکاری پونے ڈیویژنل کمشنر نے دی ہے- ضلع میں 28 فروری تک اسکول اور کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- وزیر وجے ویڈیٹوار نے ہفتہ کو بتایا کہ اگر ریاست میں معاملات مسلسل بڑھتے رہے تو 12 گھنٹے کا نائٹ کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے-


Recent Post

Popular Links