دیشا روی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

RushdaInfotech February 21st 2021 urdu-news-paper
دیشا روی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی20فروری(ایجنسی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ٹول کٹ کیس میں دیشا روی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اب فیصلہ منگل کوآئے گا۔جمعہ کے دن دشا راوی نے بیل کیلئے درخواست دی۔ عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہاہے کہ دیشا روی کو شانتانوسے آمنے سامنے بیٹھ کر انکوائری کرنا ہوگی۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں کچھ اہم دستاویزات موجود ہیں جو ہم ایک مہر بند لفافے میں دیناچاہتے ہیں۔ اس پر جج نے کہاہے کہ آپ دستاویزات داخل کروائیں۔ جج نے پوچھا کہ دشا روی کو کس سیکشن میں گرفتارکیا گیا ہے، جس پر دہلی پولیس نے دستاویزات حوالے کیں۔دہلی پولیس نے بتایاہے کہ سوشیل میڈیا پرخالصتان کی حمایت میں دھیلی وال کی جانب سے ایک پیج تیار کیا گیا تھا۔فاؤنڈیشن نے کسانوں کی تحریک کا استعمال کیا اور ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ دھیلی وال، جو کینیڈا کے پوٹک جسٹک فاؤنڈیشن سے وابستہ ہیں، ہندوستان میں کسانوں کی آڑ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اگر وہ براہ راست کوئی کارروائی کرتا تو اسے بے نقاب کردیا جاتا، اس لیے اس نے ہندوستان میں کچھ چہروں کا سہارا لیا۔فاؤنڈیشن مسلسل بھارت کے خلاف شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔


Recent Post

Popular Links