7ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ 75فیصد معاملے مہاراشٹرا اور کیرلا میں،انتظامیہ مستعد

RushdaInfotech February 21st 2021 urdu-news-paper
7ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ 75فیصد معاملے مہاراشٹرا اور کیرلا میں،انتظامیہ مستعد

ممبئی،20فروری(ایجنسی) ملک کے کئی حصو ں میں کورونا نے پھر قہر برپا کرنا شروع کردیا ہے۔ کیرلا، مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں گذشتہ 7 روز سے نئے کیسوں میں اضافے نے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے۔ملک کے مجموعی کورونا ایکٹیو کیسوں کے 75فیصد سے زیادہ معاملے مہاراشٹرا اور کیرلامیں ہیں۔وزارت صحت نے ہفتہ کے روز کہا کہ 13 فروری سے مدھیہ پردیش میں کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 300 کے قریب نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران، جمعہ کے روز چھتیس گڑھ میں 250 سے زیادہ کیس پائے گئے۔وہیں مہاراشٹر کے 8 اضلاع میں کورونا وباکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس میں رتنا گیری، بیڑ، سندو درگ، رائے گڑھ، ستارا، امراوتی، اکولہ اور ایوت محل شامل ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہاں گزشتہ 3 ہفتوں سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حالانکہ مریض بڑی تعداد میں صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاست کی ادھو ٹھاکرے سرکار نے پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی ہیں۔ وہیں میونسپل کارپوریشن نے ممبئی کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے اورلوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں۔


Recent Post

Popular Links