اعلانات

RushdaInfotech February 16th 2021 urdu-news-paper
اعلانات

مدورمیں صندل وعروس اورچھٹی شریف
مدور۔15/فروری(راست) شہرمدور حضرت دوڑتے پیرباباؒ کمیٹی چھٹی شریف کمیٹی اور جامع مسجد کمیٹی کی سرپرستی میں ہرسال کی طرح امسال بھی حضرت دوڑتے پیرباباشاہ قادریؒ کا سالانہ صندل وعروس اورحضرت خواجہ غریب نوازؒ کی چھٹی شریف بروزجمعرات18/فروری منائی جائے گی۔بعدنمازمغرب فاتحہ خوانی چادرشریف صندل شریف چڑہایاجائے گا۔اس کے فوراً بعد ضیافت عام کا بھی انتظام کیاگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سماع خوانی کا بھی انتظام رہے گا۔خاص وعام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس محفل میں شرکت کریں۔(ایف نثاراحمد خازن)
مفت میڈیکل کیمپ
بنگلور۔15/فروری(راست)بروزمنگل صبح10/بجے تاظہر مسجد محمدیہ کے جی ہلی بنگلورمیں مولانا ارشاد احمدرشادی کے زیرنگرانی سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا ہے اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیاجائے گا، اورعورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹرکا بھی نظم رہے گا۔ضرورت مندحضرات سے گزارش ہے کہ کیمپ سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔
(عبدالحفیظ رشادی۔9341884200)

 


Recent Post

Popular Links