سعدیہ تبسم کو ڈاکٹریٹ
RushdaInfotech
February 13th 2021
urdu-news-paper

میسور12فروری (نامہ نگار)سعدیہ تبسم، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپال ڈگری کالج بلگولہ، ضلع منڈیا کو میسور یونیورسٹی نے اپنی ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے پی ایچ ڈی کی سند کا اعلان کیا ہے۔ سعدیہ تبسم نے ڈاکٹر عائشہ ایم شریف کی زیرنگرانی”مارکیٹنگ آف آرگیانک فوڈ پراڈکٹس ان میسورڈسٹرکٹ“میں شعبہئ مینجمنٹ سے ریسرچ مکمل کی ہے۔ سعدیہ تبسم، امیر مکرم اللہ، موظف سینئر اسسٹنٹ، یونیورسٹی آف میسور اورفرحت النساء، موظف ٹیچر، فاروقیہ گرلز ہائی اسکول، میسور کی دختر ہیں۔