جھوٹا حلف نامہ کیس: سلمان خان کو راحت ریاستی حکومت کی اپیل خارج

RushdaInfotech February 12th 2021 urdu-news-paper
جھوٹا حلف نامہ کیس:  سلمان خان کو راحت  ریاستی حکومت کی اپیل خارج

جودھ پور-11فروری (ایجنسی) اداکار سلمان خان کو18سال قبل عدالت میں جھوٹا حلف نامہ پیش کرنے کے معاملے میں جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھ پور سے ایک بڑی راحت ملی ہے- جج راگھویندر کاچھوال نے ریاستی حکومت کی طرف سے سلمان کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی- فیصلہ سننے کیلئے سلمان ورچوئل طور پر عدالت میں پیش ہوئے- سلمان خان کیخلاف جودھ پور میں ایک اور مقدمے کی تلوار لٹک رہی ہے - اب انہیں اس سے راحت ملی ہے-فیصلے پر خوش ہوتے ہوئے سلمان کے وکیل نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب ا س اپیل کو مسترد کیا گیا ہے-
پہلے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی اسے مسترد کیا ہے اور اب آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھی اسے مسترد کردیا- اس سے یہ بات واضح ہوتی کہ سلمان کو چھوٹی چھوٹی باتوں میں کس طرح ہراساں کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے- سالوں کی طویل سماعت کے بعد ہمیں آخر کار انصاف مل ہی گیا-

 


Recent Post

Popular Links